اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن، 49 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

کریک ڈاؤن کے دوران 5 ملزمان کی گرفتاری

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیڑھ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات 29 روپے سے زائد مہنگی

منشیات کی برآمدگی

ترجمان کے مطابق کارروائیوں میں 49 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 62.989 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات، بقائے باہمی کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی صدر پاکستان سے ملاقات، پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا

پشاور میں کارروائی

رنگ روڈ پشاور کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 3.6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

علامہ اقبال ایئر پورٹ پر گرفتاری

علامہ اقبال ایئرپورٹ پر بحرین جانیوالے ایک مسافر کے سامان سے 1.5 کلوگرام آئس برآمد کی گئی، جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آج، امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ

حیدرآباد میں چھپاکر اسمگلنگ

حیدرآباد میں مسافر بس میں سوار 2 مسافروں کے سامان میں موجود پیپر رولر میں چھپائی گئی 57.6 کلوگرام چرس بھی برآمد کی گئی، جس کے نتیجے میں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

قانونی کارروائیاں

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...