فوڈ اتھارٹی پنجاب کا کریک ڈاؤن، بیمار بھینسوں کو 700کلو مضرصحت گوشت تلف کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا
مضر صحت گوشت کی ترسیل کا منصوبہ ناکام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر میں مضر صحت گوشت کی ترسیل کا منصوبہ ناکام، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا بکر منڈی میں چھاپہ، 700 کلو مضر صحت گوشت تلف کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیر کھیل کا سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونئیر کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار
گوشت کی حالت اور صفائی کے ناقص انتظامات
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ گوشت کی رنگت نیلی کالی تھی اور گندی بدبودار جگہ پر رکھا گیا تھا۔ قوانین کے خلاف بیمار بھینس کا گوشت تیار کیا جا رہا تھا۔ صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے مکھیوں اور مچھروں کی بھرمار پائی گئی۔ برآمد شدہ تمام تر گوشت قانونی کارروائی کے بعد تلف کر دیا گیا۔ بیمار بھینس نواحی علاقوں سے لا کر گوشت تیار کیا جا رہا تھا۔
غیر قانونی مذبح خانوں کے خلاف کارروائیاں
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ غیر قانونی مذبح خانوں کے خلاف متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر قوانین میں ترامیم کر رہے ہیں۔ خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت کیا جا رہا ہے، ان کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔








