معتبر کامیڈین لکی ڈئیر کومہ میں چلے گئے، ڈاکٹروں نے جواب دے دیا
کامیڈین لکی ڈئیر کی صحت کے حوالے سے تشویش
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) 40 سال اسٹیج پر مسکراہٹیں بکھیرنے والا فنکار معروف کامیڈین لکی ڈئیر کومہ میں چلے گئے۔
طبی حالت
لکی ڈیئر موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا اور میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ گردے، جگر اور دیگر اعضا نے جواب دے دیا، جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
خاندانی تشویش
اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے جواب دے دیا، لکی ڈیئر کی حالت نازک ہے۔








