پاکستان اور ملائیشیا میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، تجارت، تعاون میں نئی راہیں تلاش کرنی ہوں گی، شاہد جاوید قریشی

ڈاکٹر مہاتیر محمد کا عزم
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین یہ رشتہ مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور مختلف شعبوں میں تعاون کی بنیاد پر قائم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے قتل سے کچھ دیر پہلے ثنا یوسف نے کون سی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی؟
خصوصی ویڈیو پیغام
ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر مہاتیر نے پاکستان، ملائیشیا فرینڈشپ ایسوسی ایشن (پی ایم ایف اے) کی چوتھی ایوارڈز تقریب 2025 کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں، جس کے لیے مشترکہ کوششوں میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی بمباری عید کے روز بھی نہ تھم سکی، مزید42 فلسطینی شہید
تجارتی روابط کو مضبوط بنانے کی ضرورت
ڈاکٹر مہاتیر نے پاکستان اور ملائیشیا کی بزنس کمیونٹی کے ایک دوسرے کے قریب لانے پر صدر پی ایم ایف اے شاہد جاوید قریشی کے تعاون کی تعریف کی، اور کہا کہ 19 برس تک یکجا رہ کر ایک حقیقی فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کہلانے کے مستحق ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کی آذربائیجان کے وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
پی ایم ایف اے کا کردار
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم ایف اے نے کاروباری حلقوں، ماہرین اور وژن رکھنے والوں کو اکٹھا کیا اور دونوں ممالک کی تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی رابطوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: والدین سروائیکل کینسر کی ویکسین پر اعتماد کریں اور بچیوں کو لازمی طور پر لگوائیں: وزیر تعلیم پنجاب
مستقبل کی ترقی کا عزم
اپنے خطاب کے اختتام پر ڈاکٹر مہاتیر نے یقین دلایا کہ وہ پاکستان، ملائیشیا تعلقات کو اعتماد اور مشترکہ وژن کی بنیاد پر مزید فروغ دینے کے لیے کوشاں رہیں گے۔ انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ نئی راہیں تلاش کریں، مشترکہ چیلنجز پر قابو پائیں اور تعاون کو مزید معنی خیز بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک وہیلز – لوکل آٹوموبائل کی دنیا میں نیا انقلاب
شاہد جاوید قریشی کا پیغام
اس موقع پر پاکستان، ملائیشیا فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر شاہد جاوید قریشی نے ڈاکٹر مہاتیر کے نیک تمناؤں کے پیغام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم ایف اے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گا اور اس حوالے سے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔
کاروباری برادری کا عزم
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کی بزنس کمیونٹی کو تجارت کے مزید مواقع تلاش کرنے اور نئے اقتصادی شعبے کو فروغ دینے میں تعاون بڑھانے کے لیے یکجہتی سے کوششیں کرنی چاہئیں۔ ہم اس دوستی کو مشترکہ وژن اور مشترکہ کاوشوں سے نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔