نیشنل ایکشن پلان کے تحت راولپنڈی پولیس کی کامیاب حکمتِ عملی، مختلف مقدمات میں 94 مجرمان کو قرار واقعی سزائیں

راولپنڈی میں پولیس کی کامیاب حکمتِ عملی

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ایکشن پلان کے تحت جرائم کے خاتمے اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی کامیاب حکمتِ عملی کے نتیجے میں 3 ماہ کے دوران عدالتوں نے قتل، زیادتی اور منشیات کے مقدمات میں 94 مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں، جبکہ 198 ملزمان کو باعزت بری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کرے گا

مقدمات اور سزائیں

پولیس ترجمان کے مطابق قتل کے 13 مقدمات میں 24 مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں، جن میں 12 کو سزائے موت، 5 کو عمر قید، ایک کو 13 سال قید اور 6 کو ضمان کی سزائیں شامل ہیں۔ زیادتی کے 5 مقدمات میں 7 مجرمان کو سزائیں ہوئیں، جن میں 6 کو عمر قید اور ایک کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ اسی طرح منشیات کے 63 مقدمات میں 63 مجرمان کو قید اور بھاری جرمانے کی سزائیں سنائی گئیں جن میں بعض کو 15 اور 14 سال قید کے ساتھ لاکھوں روپے جرمانے بھی کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈر 18 ایشیاء کپ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 3-6 سے شکست دیدی

بے گناہ قرار دیے گئے ملزمان

رپورٹ کے مطابق قتل، ڈکیتی، چوری، زیادتی اور منشیات کیسوں میں مجموعی طور پر 198 ملزمان کو بے گناہ قرار دے کر بری کیا گیا۔ تھانہ نیو ٹاؤن کے موٹر سائیکل چوری کے 12 مقدمات میں ملزمان کو ڈسچارج بھی کر دیا گیا۔

پولیس کا عزم

پولیس ترجمان نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور راولپنڈی شہر میں امن کو نقصان پہنچانے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانا پولیس کا اولین مقصد ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...