وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طالب علموں کے لیے خصوصی پیکج کی منظوری دے دی
وزیراعلیٰ پنجاب کا خصوصی پیکج
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طالب علموں کے لئے خصوصی پیکج کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 1. 8 فروری ووٹ چوری اور ظلم کے خلاف یوم سیاہ بھی ہے اور بلوچستان و اسلام آباد میں معصومین کی شہادتوں پر یوم سوگ بھی،سلمان اکرم راجا
فیس معافی کا اعلان
سیلاب متاثرہ علاقوں کے تمام طلباء کی ایک سمسٹر کی فیس معاف کر دی گئی۔ سیلاب متاثرہ اضلاع کے بی ایس فرسٹ ایئر کے طلباء کی داخلہ فیس بھی معاف کر دی گئی ہے۔ سیلاب متاثرہ مظفرگڑھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، چنیوٹ اور قصور کے طلباء کی سال اول کی فیس معاف کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مبینہ نازیبا ویڈیو کا معاملہ، سجل ملک کا موقف بھی سامنے آگیا
رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع
سیلاب متاثرہ ان اضلاع میں واقع تمام یونیورسٹیوں میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 20 دن کی توسیع بھی کر دی گئی۔ ہونہار اسکالرشپ کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ بھی ایک ماہ تک بڑھا دی گئی۔
وزیراعلیٰ کا عزم
وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلباء کے والدین کی مالی مشکلات کم کرنے اور نوجوانوں کی سہولت کے لئے پیکج دیا ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب کی تباہی کی وجہ سے اپنے بچوں اور بچیوں کی تعلیم متاثر نہیں ہونے دوں گی۔ پوری کوشش جاری ہے کہ سیلاب متاثرین کی پوری مدد یقینی ہو، جلد بحالی اور نقصانات کا ازالہ ہو۔








