سندھی لوگ چاہتے ہیں کہ کاش ان کے پاس بھی مریم نواز جیسی وزیراعلیٰ ہوتی، عظمی بخاری

عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی پر تبصرہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سندھ کی پیپلز پارٹی نے ایسی حالت بنادی ہے کہ وہاں بھی لوگ چاہتے ہیں کہ کاش ان کے پاس بھی مریم نواز جیسی وزیراعلیٰ ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج طلب، ایجنڈے بھی جاری

پنجاب کے مسائل پر پیپلز پارٹی کی خاموشی

عظمی بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ پنجاب میں رہ کر پنجاب کا مقدمہ کب لڑیں گے؟ آپ چاہتے ہیں کہ پنجاب میں لوگوں کو گندم، آٹا اور روٹی نہ ملے؟ ایک طرف آپ کہہ رہے ہیں کہ گندم کا نقصان ہوا، دوسری طرف کہہ رہے ہیں جو گندم ہے وہ بھی باہر بھیج دیں۔ یہ سیلابی سیاست ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟

سندھ میں سیلابی مسائل

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بار بار سندھ میں سیلاب آتا ہے تو آپ بار بار سندھ کو ڈبوتے ہیں؟ آپ سیاست کرنا نہیں چاہتے لیکن پوری پریس کانفرنس صرف اور صرف سیاست تھی۔ سوال یہ ہے کہ آپ نے آج تک سیلاب کے متاثرین کے لیے کیا کیا ہے؟ سوائے سیاست کرنے کے؟

یہ بھی پڑھیں: 167 ملین ڈالر کی لاٹری جیتنے والا شخص چند دنوں بعد جیل جا پہنچا

آئی ایم ایف کا بہانہ

آئی ایم ایف کا بہانہ پنجاب پر لگا رہے ہیں، کیا سندھ میں گندم خریدی؟ عظمی بخاری نے کہا کہ سندھ میں گندم نہ خریدنے پر کون سے رولز اپلائی ہوں گے؟ مریم نواز کی کارکردگی کی تعریف بلاول بھٹو نے بھی کی ہے، اسی لیے سندھ کے لوگ بھی چاہتے ہیں کہ کاش ان کے پاس بھی مریم نواز جیسی وزیراعلیٰ ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں پھنس جانے والے پاکستانیوں سے متعلق دفتر خارجہ نے اہم بیان جاری کر دیا

بی آئی ایس پی پر سوالات

انہوں نے کہا کہ کوئی بی آئی ایس پی ختم نہیں کرنا چاہتا، سوال یہ ہے کہ اسے سیلاب میں استعمال کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ بی آئی ایس پی کا اپنا قانون اور طریقہ کار ہے، اسے بار بار سیلاب میں کیوں لارہے ہیں؟ یہ سیاست ہی ہے۔

حکومت کے فیصلے

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ اتنے سیانے ہوتے تو آج پنجاب میں آپ کی یہ حالت نہ ہوتی۔ اگر آپ کچھ کرنے لائق ہوتے تو گھروں میں بیٹھ کر ہمیں نہ بتا رہے ہوتے کہ سیلاب کہاں آنا تھا اور کہاں بند ٹوٹنا تھا۔ ایسے فیصلے حکومتیں حالات اور واقعات کے مطابق کرتی ہیں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...