پنجاب حکومت کا یتیموں، بیواؤں اور غربا کی زمینوں پر قبضہ کیسز کا فیصلہ 90 دن کے اندر لازمی قرار، جرمانہ اور 10 سال قید کی تجویز

وزیر اعلیٰ کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) - وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یتیموں، بیواؤں اور غربا کی زمینوں پر قبضے کے خاتمے کیلئے نئی قانونی سازی اور خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اغوا برائے تاوان میں ملوث 5 پولیس اہلکار گرفتار، مغوی بازیاب کرالیا گیا
قانونی اقدامات
قبضے کے ہر کیس کا فیصلہ 90 دن کے اندر لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ جرمانہ اور 10 سال قید کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
حفاظتی اقدام
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اب بے کس اور مجبور لوگوں کی زمینوں پر قبضہ نہیں ہوگا۔ جہاں ظلم ہوگا، ظالم کو پکڑنے کیلئے حکومت موجود ہوگی۔