پاکستان کی فارما برآمدات 457 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو 2 دہائیوں میں صنعت کی سب سے بڑی کامیابی ہے،ہارون اختر

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا بیان
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ادویہ سازی کی صنعت 25 کروڑ عوام کی صحت اور فلاح کے لئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ پاکستان کی فارما برآمدات 457 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو دو دہائیوں میں صنعت کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنی کے نمائندے کا کچھ عرصہ قبل پاکستان میں خفیہ دورہ، فیلڈ مارشل سمیت کئی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں
فارما سمٹ کی تقریب
انہوں نے یہ بات 8 ویں پاکستان فارما سمٹ و فارما ایکسپورٹ ایوارڈز کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہی۔ معاون خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صنعتی پالیسی اور ریگولیٹری اصلاحات پاکستان کے معاشی مستقبل کی بنیاد ہیں اور اس حوالہ سے بھرپور انداز میں اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 خوارج ہلاک
پاکستان کی فارما انڈسٹری کا کردار
پاکستان میں ادویہ سازی کی صنعت کے کردار کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان فارما انڈسٹری 25 کروڑ عوام کی صحت اور فلاح کے لئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ فارما انڈسٹری کے برآمد کنندگان پاکستان کے سفیر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیوکلیئر سکیورٹی سسٹم کے کمانڈ اینڈ کنٹرول کے حوالے سے پر اعتماد ہیں: پاکستان
برآمدات کی کامیابی
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فارما برآمدات 457 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو دو دہائیوں میں صنعت کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ حکومت فارما انڈسٹری کے ساتھ ہے اور اس صنعت کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے پہلے بھی اقدامات کئے گئے ہیں اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ حکومتی پالیسیوں کا مقصد ادویہ سازی کی صنعت کی مضبوطی اور عوام کے لئے سستی و معیاری ادویات کی فراہمی ہے۔
فارما ایکسپورٹ ایوارڈز
سمٹ کے دوران فارما ایکسپورٹ ایوارڈز میں سرفہرست 50 برآمد کنندگان کو ایوارڈز دیئے گئے۔