آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط پر مذاکرات کل شروع ہوں گے

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے دوسرے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کل شروع ہوں گے، جس کے لیے جائزہ مشن بھی کل پاکستان پہنچے گا۔

آئی ایم ایف کا دورہ

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف وفد پاکستان میں تقریباً دو ہفتے قیام کرے گا اوراس دوران پاکستان کی معاشی صورت کا دوسرا جائزہ لے گا اورتکنیکی مذاکرات میں جنوری سے جون 2025 کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔

مذاکرات کی نوعیت

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف کے زیادہ تر اہداف پورے کر چکا ہے، پہلے تکنیکی اور پھر پالیسی مذاکرات ہوں گے اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی کارکردگی پر بھی بحث کی جائے گی۔ پالیسی سطح کے مذاکرات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی شرکت کریں گے اور مذاکرات کی کامیابی پر بورڈ کی منظوری سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ملے گی۔

پروگرام کی تفصیلات

حکام نے بتایا کہ ستمبر 2024 میں طے پانے والے پروگرام کے تحت 2.1 ارب ڈالر مل چکے ہیں، دورے کے دوران موسمیاتی تبدیلی کے لیے اقدامات میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

آخری معلومات

خیال رہے کہ آئی ایم ایف آر ایس ایف پروگرام کی مد میں 1.4 ارب ڈالر کی منظوری دے چکا ہے اور کلائمیٹ فنانسنگ پروگرام کی فنڈنگ بھی ای ایف ایف کی کارکردگی سے مشروط ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...