اگر ہم اسلامی اصولوں پر عمل نہ کریں تو ملک میں مہنگائی ہی ہوگی، علی محمد خان
پاکستان کی ترقی اور انصاف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک ایسا ملک بننا تھا جہاں ناانصافی نہ ہو۔ قائدِ اعظم نے فرمایا تھا کہ پاکستان مواقع کی سرزمین ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئی نسل کو منشیات سے پاک معاشرہ دے کر رہیں گے: محسن نقوی
قائدِ اعظم یونیورسٹی میں خطاب
قائدِ اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں پولیٹیکل یوتھ سپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ 78 سال بعد بھی ہم ایک اچھا لاء کالج نہیں بنا سکے، ہم ذہنی غلام ہیں، جناح نے اس لیے ملک نہیں بنا کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد بن سلمان کی ٹرمپ سے ملاقات، امریکہ میں ایک کھرب ڈالر تک سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان
معاشی چیلنجز اور مہنگائی
علی محمد خان نے مزید کہا کہ اسلامی اصولوں پر نہیں چلیں گے تو ملک میں مہنگائی ہی ہو گی۔ ہمیں سب کو مل کر ملک کو آگے بڑھانا ہے۔ بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے سپوزیم سے خطاب میں کہا کہ پولیٹیکل اسٹرکچر معاشرے کی عکاسی کرتا ہے۔ ہمارا سفر کمزور ہے مگر ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے شہری کو قتل کردیا
معاشی نظام کی تبدیلی کی ضرورت
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کبھی ہم سرمایہ داری کی طرف چلے گئے، کبھی سوشلسٹ نظام اپنا لیا۔ جب تک معیشت مستحکم نہیں ہو گی مہنگائی بڑھتی رہے گی۔
معاشرتی مسائل اور کرپشن
بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں رمضان میں چیزوں کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں، ہر بات کو ریاست پر ڈالنے کا سلسلہ بند کرنا ہو گا۔ جب تک معاشرہ حق کے لیے کھڑا نہیں ہو گا، کرپشن ہوتی رہے گی۔








