راشد لطیف خان یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس کانفرنس 2025 کا انعقاد، ممتاز اداروں کی شرکت

بین الاقوامی اسٹوکان 2025 کا انعقاد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) راشد لطیف خان یونیورسٹی اور راشد لطیف میڈیکل کالج کے زیرِ اہتمام دوسری بین الاقوامی اسٹوکان (STUCON 2025) کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان اور بیرونِ ملک سے طلباء، اساتذہ اور ممتاز ماہرین نے بھرپور شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی کے شوقین افراد جو نیا ملک قائم کرنا چاہتے ہیں
پائیدار مستقبل کے لیے حکمت عملی
پروفیسر ڈاکٹر راشد لطیف خان کا کہنا ہے کہ پائیدار مستقبل کے لیے انقلابی حکمتِ عملیوں کو اپنانا ہو گا۔ آر ایل کے گروپ کے زیر اہتمام سٹوڈنٹس کانفرنس کا موضوع ’’مستقبل کی تشکیل – پائیدار حل کے لیے انقلابی حکمتِ عملیاں‘‘ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ایم ایم اے فائٹ ملتوی
سیمینارز اور ورکشاپس
کانفرنس سے قبل ’’صنفی بنیاد پر تشدد‘‘ اور ’’کیریئر کاؤنسلنگ‘‘ کے موضوعات پر دو اہم سیمینار بھی منعقد کیے گئے، جن میں ملکی اور غیر ملکی ماہرین نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں 61 پری کانفرنس ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا گیا۔ متوازی سیشنز میں طلباء نے میڈیسن، سرجری، فارمیسی، ڈی پی ٹی، بی ڈی ایس اور نفسیات سمیت دیگر شعبہ جات میں اپنے تحقیقی مقالے پیش کیے جبکہ تھنک ٹینک، میڈ میز اور موہر جیسے مقابلوں نے طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کا سیکیورٹی آڈٹ کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ کا اہم دورہ
افتتاحی تقریب
افتتاحی تقریب میں مہمانِ خصوصی وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے خطاب کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر راشد لطیف، سی ای او صباحت خان، پروفیسر طاہر مسعود احمد، پروفیسر مدثر علی، پروفیسر ابو الفضل، ڈاکٹر مشتاق مانگھٹ، محمد سرفراز چودھری، صدر لاہور ہائیکورٹ بار ملک آصف نسوانہ اور شازیہ سلطانہ نے بھی شرکاء سے اظہارِ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل کمپنیوں کی جانب سے صارفین سے لیے جانے والے ٹیکس کی تفصیلات سامنے آگئیں
شرکاء کی بھرپور شرکت
اس موقع پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ زلیخا خان، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، ڈینز، ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس، اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔
انعامات کی تقسیم اور اختتام
کانفرنس کے اختتام پر بہترین ریسرچ پریزنٹیشنز اور مختلف مقابلوں کے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ کانفرنس میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، یونیورسٹی کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری، پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد، علامہ اقبال میڈیکل کالج، یو ایچ ایس، راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی سمیت ملک بھر کے 51 اداروں نے نمائندگی کی۔ ماہرین کے مطابق اسٹوکان 2025 پاکستان میں طبی تعلیم و تحقیق کے فروغ کے لیے ایک تاریخی اور سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ کانفرنس کا اختتام گالا ڈنر اور سماجی سرگرمیوں کے ساتھ ہوا.