پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ روڈز کی تعمیر ومرمت کا کام شروع، ٹیمیں متحرک، بھاری مشینری پہنچا دی گئی

وزیر اعلیٰ کی ہدایت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ روڈز کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد شہزاد بٹ دبئی میں انتقال کر گئے
تعمیراتی ٹیموں کی متحرک فعالیت
سینئر منسٹر مریم اورنگزیب کی زیرنگرانی محکمہ تعمیرات و مواصلات کی ٹیمیں سیلاب زدہ علاقوں میں متحرک کر دی گئیں اور ہنگامی طور پر تعمیر و مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان، بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت
نجی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے پروجیکٹس
لیاقت پور کے علاقے خانگڑھ کے ڈوما روڈ پر سیلابی پانی سے پڑنے والے شگاف کی تعمیر و مرمت مکمل کر لی گئی۔ احمدپور شرقیہ میں ہیڈ پنجند کے نزدیک نظروں والی ہٹی تا مکھن بیلا سیلاب سے ٹوٹنے والی سڑک کی تعمیر جاری ہے۔ علی پور کے علاقے میں سیت پور میں سڑک پر پڑنے والے شگاف پر کرنے کے لیے کام جاری ہے۔ احمد پور کے علاقے چنی گوٹھ روڈ کی تعمیر و مرمت کا کام بھی جاری ہے۔ علی پور کے علاقے بستی عظیم شاہ اور کل کنوال روڈ کی تعمیر و مرمت بھی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ یونیورسٹی گرلز ہاسٹل کے باہر طالبات کا احتجاج: اچھا کھانا اور سہولیات فراہم نہ کرنے پر
نئی سڑکوں کی تعمیر مکمل
احمد پور شرقیہ میں شندر بھان تا باریوالی سڑک کی تعمیر مکمل کر لی گئی۔ علی پور کے علاقے شاہی والا روڈ نزد سلطان پور کی سڑک پر تیزی سے کام جاری ہے۔ سلطان پور تا سیت پور سڑک کی تعمیر کے لیے بھاری مشینری پہنچ گئی اور کام شروع کر دیا گیا۔ تحصیل علی پور کے علاقے بستی دیسی نزد سلطان پور سڑک کی ہنگامی تعمیر و مرمت جاری ہے۔ خانگڑھ تا ڈوما سرکی سیلاب سے متاثرہ سڑک کی تعمیر و مرمت کے لیے کام بھی جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ کا احکامات
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے متاثرہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کو جلد از جلد مکمل کرکے بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔