مقبوضہ کشمیر میں پرتشدد مظاہرے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی، بی جے پی کے دفتر کو آگ لگا دی گئی

لداخ میں احتجاج کا آغاز
لداخ (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ کو ریاستی حیثیت دینے کے مطالبے پر ہونے والا احتجاج پرتشدد رنگ اختیار کر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے پندرہ مقامات پر حملے کی خبر جھوٹ کا پلندا ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر
پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق سڑکوں پر احتجاج کرتے مشتعل مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 4 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم اگلے لیول کے لیے بھی تیار ہیں” پاکستان کا اعلان، دنیا کو بھی خبردار کردیا
بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر پر حملہ
بھارتی خبر رساں ادارے ’’اے این آئی‘‘ کے مطابق لیہہ شہر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفتر کو مظاہرین نے توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگا دی۔ واقعے کی ویڈیو میں دفتر کی عمارت کے عقب سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیئے جبکہ سیکڑوں مظاہرین نعرے لگا رہے تھے۔ بھارتی ٹی وی چینلز نے پولیس کی ایک گاڑی کو بھی شعلوں کی لپیٹ میں دکھایا۔
احتجاجی تحریک کا عزم
مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ ریاستی حیثیت اور آئینی تحفظ کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گا۔