ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
کچھ معاملات اب تیزی سے حل کرنے کی ضرورت ہے، اب حالات بدل رہے ہیں اکیلے زندگی کی جنگ لڑنی ہے، تھوڑی سی مدد نہ ملے گی اور آج سمجھ لیں کہ اس کی ابتداء ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دوران قید کون سی بیماریاں رہیں؟ عمران خان کا 2 سالہ میڈیکل ریکارڈ عدالت میں پیش
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
سب مطلب پرست گرد جمع ہیں، ان کو خود سے دور کریں اور خانگی امور پر ان دنوں خاص توجہ دیں۔ آج کا دن اگر لاپرواہ رہے تو پھر بات مزید بگڑنے کا اندیشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھارت تنازعہ ہمارا مسئلہ نہیں، جنگ کے بیچ میں نہیں پڑیں گے، امریکی نائب صدر نے واضح کر دیا
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جس کام میں بھی آپ کو مشکل پیش آ رہی تھی آج وہ آسان ہوگا اور ایک ایسے مقام سے فائدہ ملے گا جس کے بارے میں سوچا بھی نہ تھا۔ آپ کی صحت بھی اب بہتر ہونے کی امید ہے。
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے 2 نئے سفراء کی تعیناتی کی منظوری دے دی
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
بڑی مشکل سے ایک نئے سلسلے بننے کی خبر آ رہی ہے۔ آپ کو آج ان شاءاللہ اپنے بڑے مقصد کی طرف پیش قدمی کی خبر بھی ملے گی اور جو لوگ بندش میں تھے وہ آزاد ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر نیا امیج اسکیم، کس طرح ڈیٹا اور او ٹی پیز چرائے جاتے ہیں؟ ماہرین نے خبردار کردیا
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
راہ چلتے ایک فائدہ حاصل ہونے کی امید ہے۔ کچھ ایسی باتیں بھی سامنے آ سکتی ہیں جن میں مستقبل کی اچھی خبریں ہوں گی۔ ایک ناراض سے دوبارہ تعلقات بحال ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: روسی بحریہ کے پاس جدید ترین ایٹمی ہتھیار، پیوٹن نے مزید 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
کسی بھی ایسے کام سے دور رہیں جس میں تھوڑا سا بھی خطرہ محسوس ہو۔ مخالفین پھر سرگرم عمل ہیں اور اولاد کو بھی محفوظ بنانا اس وقت آپ کی بہت بڑی ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین کبھی بھی کسی ملک کو چیلنج کرنے یا اس کی جگہ لینے کی کوشش نہیں کرتا بلکہ اپنے کام کو بہتر کرنے پر توجہ دیتا ہے، چینی صدر
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
بلاک رقم واپس آ جائے گی۔ آج اس بارے میں آپ سے وعدہ کیا جائے گا اور جن لوگوں کو اب اپنے بارے میں کوئی فیصلہ لینا ہے وہ لے سکتے ہیں۔ اب موقع اچھا مل گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے گیمر نے Temu کی بدولت اپنے گیمنگ سیٹ اپ کو نئی بلندی پر پہنچا دیا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک بار پھر صورت حال میں واضع تبدیلی کے اشارے نمودار ہو رہے ہیں۔ کوئی بڑا اہم کام ہونے کی امید ہے اور جو راستہ بند ہو گیا تھا وہ بھی کھل جائے گا۔ اللہ پر بھروسہ رکھ کر چلیں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹرتاج حیدرکے انتقال پر سینیٹ کی سیٹ پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
دشمن اور دوست میں تمیز کریں۔ آپ جس کو اپنا سمجھ رہے ہیں وہ آپ کو مشکل میں نہ ڈال دے، اس کا بڑا خطرہ ہے۔ اس لئے آج کچھ صدقہ دے کر چلیں گے تو مناسب رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹے امریکہ گئے نہیں بلکہ فیلڈ مارشل کے لنچ کے بعد بلائے گئے ہیں : حیدر نقوی
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک اہم کام بہر حال اپنے انجام کو پہنچ جائے گا۔ آپ جس بھی طرف سے مشکل پیش آ رہی تھی وہ فوری رک جائے گی۔ اس وقت مال خانہ کھل رہا ہے، صورت حال بہتر ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: حقیقی والدین کا پیار اور چاہت بچوں کیلئے سب سے اہم ہے،لے پالک بچی کی حوالگی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جن افراد نے پہلے کافی دنوں سے اپنے کام میں مالی مشکلات کا سامنا کیا ہے، اب ان کے راستے کھل رہے ہیں۔ اب وہ تیزی سے بحکم اللہ نقصان سے نکل کر نفع میں آنا شروع ہو جائیں گے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
حالات کا اچھی طرح جائزہ لیں، کسی مقام پر تو غلطی ہوئی ہے۔ جب اس کو دور کر لیں گے تو بڑے مسئلے سیدھے بھی ہو جائیں گے۔ آج تو آپ کی صحت کا صدقہ بھی بنتا ہے۔








