ای سی سی نے استعمال شدہ کمرشل گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے دی
اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں: شادی کی تقریب میں 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق
اجلاس کی تفصیلات
ای سی سی اعلامیہ کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ورچوئلی اجلاس ہوا جس میں استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 5 سال سے کم پرانی گاڑیاں 30 جون 2026 تک درآمد کی جا سکیں گی، تاہم بعد ازاں گاڑیوں کی عمر کی حد ختم کر دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 19 اپریل سے شدید گرمی کی پیشگوئی، پارہ 40 سے اوپر جانے کا امکان
کمرشل درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی
ای سی سی اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ کمرشل درآمد شدہ گاڑیاں ماحولیاتی اور حفاظتی معیار پر پورا اتریں گی۔ 5 سال سے کم پرانی گاڑیوں پر 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہوگی۔ اسی طرح ریگولیٹری ڈیوٹی 2026 سے ہر سال 10 فیصد کم کی جائے گی اور مالی سال 30-2029 تک درآمدی ڈیوٹی بتدریج ختم کر دی جائے گی۔
پروگرام کے لئے گرانٹ کی منظوری
اجلاس میں پی وی اے آر اے کے لیے 80 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی منظور ہوئی۔








