اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گھر، فلیٹ، پلاٹ کی خریداری اور تعمیر کے لیے ‘میرا گھر میرا آشیانہ’ اسکیم شروع کردی
سٹیٹ بینک کا نیا اقدام
کراچی (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے گھر، فلیٹ، پلاٹ کی خریداری اور تعمیر کے لیے 'میرا گھر میرا آشیانہ' سکیم شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 15 سال کی تھی جب ٹرمپ نے زیادتی کی کوشش کی، نئی ایپسٹین فائلز میں امریکی صدر پر خاتون سے زیادتی کا الزام
قرض کی سہولیات
جیونیوز کے مطابق سکیم کے تحت پہلی مرتبہ گھر خریدنے والے 20 لاکھ سے 35 لاکھ روپے تک قرض حاصل کرسکیں گے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پہلی مرتبہ گھر خریدنے والے اسکیم سے قرض حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ جن کی مالیت 20 لاکھ سے 35 لاکھ روپے ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم، سینیٹ میں حکومت کا نمبر 58 سے بڑھ کر 65 ہوگیا
قرض کی شرائط
سٹیٹ بینک کا کہناہے کہ اس قرض کا دورانیہ 20 سال ہوگا البتہ سبسڈی 10 سال کے لیے فراہم کی جائے گی۔ مرکزی بینک کے مطابق تمام روایتی اور اسلامی بینک، مائیکروفنانس بینک اور ایچ بی ایف سی قرض فراہم کریں گے۔
قرض کی قیمت کا تعین
بینک قرض کی پرائسنگ کائیبور پلس 3 فیصد کی شرح سے کریں گے۔ صارف کو 20 لاکھ تک قرض 5 فیصد اور 35 لاکھ قرض 8 فیصد پر فراہم ہوگا۔ قرض کی پروسسنگ کی کوئی فیس نہیں ہوگی۔








