توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد میں توشہ خانہ ٹو کیس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر لی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستانی سفارتی وفد برطانیہ پہنچ گیا
عدالت کی سماعت کی تاریخ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستیں 7 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔ جسٹس انعام امین منہاس درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنوں کا اعلان کر دیا
ٹرائل روکنے کی استدعا
عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل روکنے کی بھی استدعا کر رکھی ہے۔
بریت کی درخواستیں
واضح رہے کہ جنوری میں بریت کی درخواستیں عدالت میں دائر کی گئی تھیں۔








