سیلاب سے متاثرہ مزید 3 اضلاع کے طلبہ کی رجسٹریشن اور سمسٹر فیس معاف کردی گئی
سیلاب سے متاثرہ اضلاع کی خوشخبری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیلاب سے متاثرہ مزید 3 اضلاع کے طلبہ کی رجسٹریشن فیس معاف کردی گئی
یہ بھی پڑھیں: 302 این جی اوز کی ریلیف سرگرمیاں جاری
نئے اضلاع کا اضافہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سیلاب سے متاثرہ مزید اضلاع کے طلبہ کیلئے ریلیف کا اعلان کردیا گیا، بہاولپور، خانیوال اور جھنگ بھی فیس ریلیف والے اضلاع میں شامل ہیں۔
وزیر تعلیم کا بیان
وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہاکہ تینوں اضلاع کے طلبہ کی رجسٹریشن فیس معاف کردی گئی، طلبہ کی پہلے سمسٹر کی فیس بھی معاف کردی گئی۔








