مطیع اللہ جان نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے سپریم کورٹ بار سے خطاب کی روداد بیان کردی

صحافی مطیع اللہ جان کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی و یوٹیوبر مطیع اللہ جان نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے سپریم کورٹ بار سے خطاب کی روداد بیان کردی۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا غزہ مارچ، اسلام آباد میں ریڈ زون سیل
وزیراعلیٰ بلوچستان کا اظہار خیال
صحافی مطیع اللہ جان نے نجی ٹی وی نیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سپریم کورٹ بار کی تقریب سے خطاب میں بڑے فخر سے بتایا کہ میرے پاس لوگ آئے اور کہا کہ ہم نے اتنے ترقیاتی کام بلوچستان میں کئے ہیں،تو ان کیلئے ایک اشتہار بنا کر میڈیا کو دیا جائے،تو میں (وزیراعلیٰ بلوچستان)نے کہاکہ میں اس کے سرکاری سکول کیوں نہ بنا دوں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، اے ٹی سی نے علیمہ خان کے صاحبزادے شیرشاہ کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا
10 کروڑ روپے کا اعلان
یوٹیوبر کاکہناتھا کہ تو جب سرفراز بگٹی نے اپنی تقریر ختم کی تو آخری جملہ انہوں نے بولا، میں 10کروڑ روپے سپریم کورٹ بار کو دیتا ہوں۔
سپریم کورٹ بار کی حیثیت
مطیع اللہ جان کاکہناتھا کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ 10کروڑ روپے اسلام آباد سپریم کورٹ کو دے گئے، وہ سپریم کورٹ بار جو امیر ترین وکلا کی تنظیم ہے پاکستان میں، اربوں روپے کے مالک ہے اور پراجیکٹس ہیں اس کے۔
سرفراز بگٹی نے اپنی تقریر میں کہا کہ میرے پاس لوگ آئے کہ ہم نے اتنے ترقیاتی کام کئے ہیں ان کا اشتہار بنا کر میڈیا کو دیتے ہیں تو میں نے کہا ان پیسوں سے اسکول کیوں نہ بنا دیے جائیں اور پھر تقریر کے آخر میں انہوں نے 10 کروڑ روپیہ سپریم کورٹ بار کو دے دیا ۔۔۔ pic.twitter.com/TEas5qOeyE
— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) September 24, 2025