شادی کی تمنا نہیں لیکن باپ بننا چاہتا ہوں، سلمان خان
سلمان خان کا شادی پر حیران کن بیان
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سلمان خان نے کہا ہے کہ شادی کی تمنا نہیں لیکن باپ بننا چاہتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی کی ملاقات، پاک بھارت جنگ بندی پر بات چیت
شادی کی درخواستوں کا جواب نہ دینا
معروف بھارتی اداکار سلمان خان سے جب بھی شادی سے متعلق سوال پوچھا جاتا ہے تو وہ اس کا جواب نہیں دیتے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کیلئے جاسوسی پر فوجی اہلکار سمیت 7 اسرائیلی شہری گرفتار
انٹرویو میں اعتراف
ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اس بارے میں بات کرکے سب کو حیران کر دیا، انہوں نے دوران انٹرویو اعتراف کیا کہ اب وہ شادی کی تمنا نہیں رکھتے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نوکری سے نکالنے پر ملازم نے فائرنگ کرکے بریانی سینٹر کے مالک کو زخمی کردیا
باپ بننے کا خیال
انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود وہ باپ بننے کے خیال کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، شادی نہ ہونے سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس بارے میں اگر کسی کو الزام دینا ہے تو وہ قصور وار خود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی ایک ناکام بغاوت تھی، اس کے کردار کسی رعایت کے مستحق نہیں: عظمیٰ بخاری
رشتوں کے بارے میں خیالات
انہوں نے اس موقع پر اشارتاً کہا کہ شادی نہ بھی ہو تو بچے ضرور ہو سکتے ہیں۔ دوران انٹرویو انہوں نے رشتوں سے متعلق اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔
تعلقات میں دراڑیں
انہوں نے کہا کہ تعلقات میں دراڑیں تب پڑتی ہیں جب ایک ساتھی تیز بھاگنے لگے اور دوسرا پیچھے رہ جائے، ان کا کہنا تھا کہ ایک ساتھ آگے بڑھو، ایک دوسرے پر بوجھ نہ بنو ورنہ معاملہ خراب ہو جاتا ہے۔








