برطانیہ نے پی آئی اے کو افتتاحی پرواز کیلئے 21 اور 25 اکتوبر کی تاریخیں دیدی : خواجہ آصف

خوشخبری!
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کے ایویشن ڈیپارٹمنٹ نے پی آئی اے کو تمام ضروری تقاضوں کی تکمیل کے بعد مانچسٹر کے لیے افتتاحی پرواز کے لیے 21 اور 25 اکتوبر کی تاریخیں دے دی ہیں، الحمدللہ! یہ ایک عظیم کامیابی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کی امداد؛ پوری قوم ایک ساتھ۔ سول ڈیفنس رضاکاروں کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن پورٹل جاری
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق ایکس پر جاری پیغام میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمارے سول ایویشن اور پی آئی اے کے افسران کی انتھک محنت اور دن رات کی لگن نے اس خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔ پاکستانی قوم، بالخصوص برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے یہ ایک فخر کا لمحہ ہے۔ مبارک ہو! اب نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھیں اور پاکستان کا نام روشن کریں!
سوشل میڈیا پر پیغام
برطانیہ کے ایویشن ڈیپارٹمنٹ نے PIA کو تمام ضروری تقاضوں کی تکمیل کے بعد مانچسٹر کے لیے افتتاحی پرواز کے لیے 21 اور 25 اکتوبر کی تاریخیں دے دی ہیں۔ الحمدللہ! یہ ایک عظیم کامیابی ہے!
ہمارے سول ایویشن اور PIA کے افسران کی انتھک محنت اور دن رات کی لگن نے اس خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔…— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 24, 2025