وزیراعظم شہبازشریف کی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہو گی، وائٹ ہاؤس نے تصدیق کر دی

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات
واشنگٹن (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج واشنگٹن میں ملاقات ہوگی، جس کی تصدیق وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نوجوان پر تشدد کا کیس: ملزمان کا ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع
ملاقات کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق امریکی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ادارے روئٹرز بتایا ہے کہ توقع ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کو پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے اوول آفس میں ہو گی۔ وزیراعظم اور امریکی صدر کی ملاقات میں عالمی اور علاقائی معاملات پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھی ملاقات میں شرکت کا امکان ہے۔
ماضی کی ملاقاتیں
یاد رہے کہ نیویارک میں اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ امریکی صدر کے اجلاس کے موقع پر بھی وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنما کافی دیر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رہے اور بے تکلف انداز میں ایک دوسرے سے گفتگو کرتے رہے۔ امریکی صدر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی مصافحہ کیا۔