آپ لوگ جب جیل میں تھے، میڈیا سے بات کر سکتے تھے، پیشیوں پر آتے تھے مگر یہاں عمران خان کو وٹس ایپ کال پر پیش کیا جارہا ہے، عاصمہ جہانگیر کے سوال پر رانا ثنا اللہ نے کیا جواب دیا؟ جانیے

رانا ثنا اللہ کا عمران خان کی وٹس ایپ پیسی پر ردعمل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی عاصمہ شیرازی کے عمران خان کی وٹس ایپ کال پر پیشی سے متعلق رانا ثنا اللہ کا موقف سامنے آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سید قمر رضا۔۔۔اوورسیز پاکستانیوں کا رہنما
عاصمہ شیرازی کا سوال
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا‘‘ کی اینکرپرسن عاصمہ شیرازی نے وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ سے سوال کیا کہ آپ لوگ جب جیل میں تھے، آپ میڈیا سے بات کر سکتے تھے، پیشیوں پر عدالت آتے تھے مگر یہاں عمران خان کو وٹس ایپ کال پر پیش کیا جا رہا ہے۔ ان کی کوئی تصویر نظر نہیں آتی، وہ کہیں باہر نہیں آسکتے، وہ عدالتوں کے سامنے خود پیش نہیں ہوسکتے، اس طرح کے ماحول میں کیا حاصل ہوگا؟ اس سے حکومت کو کوئی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں مون سون کے 11 ویں سپیل کا الرٹ جاری، 16 ستمبر سے بارشیں
رانا ثنا اللہ کا جواب
وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور نے کہا کہ بات یہ ہے کہ جب وہ ہر وقت عدالت کے باہر تماشا لگائیں گے، تو وہ عدالت کو ڈسٹرب کریں گے۔ عدالت اپنے معاملات چلانے کے لیے جو مناسب طریقہ کار سمجھے گی وہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے چین کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بڑی خبر آگئی
ماضی کی مثالیں
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آپ بتائیں میاں نوازشریف نے ڈھائی تین سو پیشیاں بھگتی ہیں، کس پیشی پر انہوں نے عدالتی نظام کو درہم برہم کیا؟ وہ ہمیشہ خود جاتے یا مریم نواز ان کے ساتھ ہوتی تھیں۔ یہ ہر دفعہ عدالت کے باہر تماشا لگاتے ہیں۔ جب عمران خان گرفتار نہیں ہوئے تھے اور عدالتوں میں پیش ہوتے تھے، اس وقت لوگوں کو کال دیتے تھے۔ عدالتوں کو اس طرح سے درہم برہم کرتے تھے کہ معزز جج صاحبان کو ہی کمرہ چھوڑ کر پیچھے جانا پڑتا تھا۔ یہ تماشے جب آپ کریں گے تو ان تماشوں کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی طریقہ اپنایا جائے گا۔ عدالت جو مناسب سمجھتی ہے، وہ اس کے مطابق اپنے کام کو چلاتی ہے۔
سوشل میڈیا پر گفتگو
عمران خان کی حاضری وٹس ایپ کال پر، تصویر نظر نہیں آ سکتی، عدالتوں میں نہیں آ سکتے، جب ن لیگ والے جیلوں میں تھے تو میڈیا سے بات کرتے تھے۔ حکومت کیا حاصل کرنا چاہتی ہے؟
رانا ثناء اللہ: اگر یہ ہر روز عدالت کے باہر تماشا لگائیں گے اور ہنگامہ آرائی کریں گے تو ایسا ہی ہو گا۔۔ نواز… pic.twitter.com/uij4IKngBn
— Asma Shirazi (@asmashirazi) September 24, 2025