یہ تصویر علی امین کی نہیں، بلکہ میری ہے: صوبائی وزیر پختون یار خان
پشاور میں ویڈیو تنازعہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی سوشل میڈیا پر کے پی ہاؤس کے اندر اور باہر آتے جاتے وائرل ویڈیو اور تصاویر کے حوالے سے ایک اور دعویٰ سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر صدر بننے کا دعویٰ
پختون یار خان کا وضاحتی بیان
تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی پختون یار خان کا کہنا ہے کہ وہ خیبرپختونخوا ہاؤس سے نکل رہے تھے، جب ان کی تصویر لی گئی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ وزیراعلیٰ نہیں ہیں۔
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اسی لباس اور پگڑی میں مجھے ڈی چوک میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ مزید کہا کہ جعلی حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور پی ٹی آئی میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے، ہم پہلے بھی متحد تھے اور آج بھی متحد ہیں۔
وزیراعلیٰ کا مقام
پختون یار خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جب کے پی ہاؤس پر حملہ ہوا، اس وقت وہ اندر موجود تھے۔