عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آ گئیں

سونے کی قیمتوں میں کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آ گئیں۔
پاکستان میں سونے کی قیمتیں
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کے دام 2 ہزار روپے کم ہوکر 396800 روپے پر آ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھاؤ 1714 روپے کی کمی سے 340192 روپے رہے۔
چاندی کی قیمت میں اضافہ
جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 26 روپے بڑھ کر 4663 روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ کا حال
دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 20 ڈالر سستا ہوکر 3750 ڈالر پر آگیا ہے۔