کیا بیوی پرانی ہو جائے تو نئی شادی کا جواز بن جاتا ہے؟لاہور ہائیکورٹ کا بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شہری کی سزا و جرمانہ برقراررکھنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شہری کی سزا و جرمانہ برقرار رکھنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر سزا کے خلاف شہری کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ وکیل نے کہاکہ محمد حسین نے پہلی شادی 1999، دوسری 2017 میں کی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ کیا بیوی پرانی ہو جائے تو نئی شادی کا جواز بن جاتا ہے؟ اگر خواتین بھی ایسا کریں تو معاشرے کا کیا حال ہوگا؟ ٹرائل کورٹ نے سزا معقول وجوہات کی بنیاد پر سنائی۔
عدالتی حکم
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری کی اپیل مسترد کردی، عدالت نے شوہر کو 3 ماہ قید اور 10 لاکھ جرمانہ برقرار رکھا۔