پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا جلسہ کامیاب نہیں ہونا، اس کو کامیاب کرنے کے لئے وادی تیراہ واقعہ پر سیاسی بیانیہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، حسن ایوب کا تجزیہ

اسلام آباد کا تجزیہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی و تجزیہ کار حسن ایوب نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے جلسے کے حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا جلسہ کامیاب نہیں ہونا، اس کو کامیاب کرنے کیلئے وادی تیراہ واقعہ پر سیاسی بیانیہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ سب کچھ آپ کی بدولت ممکن ہوا، آپ سرپرستی نہ کرتے تو یہ کامیابی حاصل نہ ہوتی، میٹرک امتحانات میں پنڈی بورڈ میں تیسری پوزیشن ہولڈر اکرام اللہ کی وزیراعظم سے گفتگو۔
آنے والا جلسہ اور زمینی حقائق
معروف صحافی اور تجزیہ کار حسن ایوب سے یوٹیوب چینل کی اینکرپرسن نے سوال کیا کہ 27 ستمبر کو عمران خان کا جلسہ ہے، اس کی زمینی حقائق کی موجودگی میں کامیابی کے کتنے چانس ہیں، علی امین گنڈاپور نے اپنے ارکان اسمبلی کو ٹاسک بھی دیدیا ہے، لاکھوں لوگوں کو لانے کا کہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
حسن ایوب کا تجزیہ
اس پر حسن ایوب کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاکھوں نہیں کروڑوں لوگوں کا کہا ہے، انہوں نے تو کہا ہے کہ کروڑوں لوگ لے آؤں گا میں میزبانی کروں گا۔
حسن ایوب کا کہنا تھا کہ بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کا جلسہ کامیاب نہیں ہونا، اس کو کامیاب کرنے کیلئے وادی تیراہ واقعہ پر سیاسی بیانیہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی تیراہ کے اندر کالعدم تنظیم کا اپنا گودام تھا، اس میں دھماکا ہوتا ہے، اس کو جیٹ اور ڈرون کا حملہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف وزیراعظم تھے اور شکوہ کیا کہ مجھے ایک گھنٹہ انتظار کرایا تھا: جاوید ہاشمی
ڈرونز کے حوالے سے نفرت
تجزیہ کار حسن ایوب کا کہنا تھا کہ ان علاقوں کے اندر ڈرونز کے حوالے سے پہلے ہی نفرت پائی جاتی ہے۔ 20 سال پہلے جب دہشتگردی کیخلاف جنگ شروع ہوئی ہے تب سے ڈرونز حملے ہورہے ہیں، وہ امریکی ڈرون حملے تھے جن کیخلاف نفرت بنی ہوئی ہے۔
سیاسی شراکتداری
معروف صحافی نے کہا کہ اس مرتبہ کالعدم تنظیم کے اپنے گودام میں دھماکا ہوا جس کو رنگ دیا جا رہا ہے کہ جیٹ یا ڈرون نے حملہ کر دیا ہے تاکہ لوگ نفرت میں اس جلسے میں شرکت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر پی ٹی ایم اور کالعدم تنظیم دونوں اس معاملے کے اندر شراکت دار ہیں، پی ٹی ایم اور پی ٹی آئی دونوں ملکر یہ جلسہ کریں گے اور انہیں کالعدم تنظیم کی حمایت حاصل ہوگی.
27 ستمبر کا جلسہ کامیاب نہیں ہونا، اسے کامیاب بنانے کے لیے وادیِ تیراہ میں سیاسی بیانیہ گھڑا جا رہا ہے۔ ٹی ٹی پی کے اپنے گودام میں دھماکے کو جیٹ اور ڈرون حملہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے تاکہ لوگ نفرت میں آ کر جلسے میں شریک ہوں۔ pic.twitter.com/T9nvwjWTvP
— Hassan Ayub Official (@hassanayub92) September 24, 2025