ماں کی کمی کا خلا کبھی پورا نہیں ہو سکتا: عظمیٰ بخاری کا جمشید بٹ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت کا جمشید بٹ کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے ’’دنیا نیوز‘‘ کے چیف نیوز ایڈیٹر جمشید بٹ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پہلی بار پلگ اِن ہائبرڈ گاڑی ’’شارک6‘‘ متعارف
ماں کا رشتہ اور اس کی اہمیت
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ والدہ کا انتقال انسان کی زندگی کا سب سے بڑا صدمہ ہوتا ہے۔ ماں کا رشتہ دنیا میں واحد رشتہ ہے جس کا کوئی متبادل نہیں۔
دعا اور تعزیت
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ماں ہی ہمیں اچھا انسان بناتی ہے اور اس کی کمی کا خلاء کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جمشید بٹ اور ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کے درجات بلند کرے۔