خانہ کعبہ کے امام شیخ صالح بن حُمید سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم مقرر

نئے مفتی اعظم کا تعین

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) خانہ کعبہ کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن حُمید کو سعودی عرب کا نیا مفتی اعظم اور علماء کی سینئر کونسل کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایکسپو سٹی دبئی کے ایگزیبیشن سینٹر میں پاکستان کا 78 واں یوم آزادی دھوم دھام سے منایا گیا

سابق مفتی اعظم کی وفات

شاہی عدالت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ تقرری سابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللّٰہ آل الشیخ کے انتقال کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گھریلو ملازمہ گھر سے 20 لاکھ روپے اور 20 تولے سونا چرا کر فرار

شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید کی شخصیت

شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید 1949 میں سعودی شہر البوکریہ میں پیدا ہوئے۔ وہ طویل عرصے سے علمی و دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور 1984 سے خانہ کعبہ کے امام کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی ویزوں پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 3 مسافر آف لوڈ کر دیئے گئے

حج کی امامت

اس کے علاوہ وہ میدان عرفات میں مسجد نمرہ میں خطبہ حج کی امامت بھی کر چکے ہیں، جسے عالم اسلام میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔

امت مسلمہ کے لیے اہمیت

علماء کا کہنا ہے کہ شیخ صالح بن حمید کی تقرری سعودی عرب کے علمی و مذہبی اداروں کے لیے ایک نئی سمت متعین کرے گی، کیونکہ وہ نہ صرف ممتاز فقیہ اور مفسر سمجھے جاتے ہیں بلکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور دینی رہنمائی کے حوالے سے ان کی خدمات وسیع پیمانے پر تسلیم کی جاتی ہیں۔

Categories: عرب دنیا

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...