ریلیف آپریشن میں کتنی این جی اوز شریک ہیں؟ امدادی سرگرمیوں کے بارے میں اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔

سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیاں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ریلیف آپریشن میں کتنی این جی اوز شریک ہیں؟ امدادی سرگرمیوں کے بارے میں اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے سوات میں ارلی فلڈ وارننگ سسٹم نصب نہ ہونے کا انکشاف
ریلیف آپریشن کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کی زیر نگرانی ریلیف آپریشن میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کئی لوگ میری ناکامی کا انتظار کر رہے ہیں، کارتک آریان بالی ووڈ پر برس پڑے
امدادی سرگرمیوں کا جائزہ
اب تک 1 لاکھ 5 ہزار سے زائد راشن بیگز تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ 5 لاکھ 25 ہزار سے زیادہ پکے کھانے متاثرہ خاندانوں کو فراہم کیے گئے ہیں۔ میڈیکل کیمپس میں 79 ہزار سے زائد متاثرہ افراد کا علاج کیا گیا ہے اور 28 ہزار سے زیادہ کپڑوں کے جوڑے متاثرین تک پہنچائے گئے ہیں۔ جانوروں کے لیے 96 ہزار کلوگرام سے زائد چارہ فراہم کیا گیا ہے جبکہ 1128 ٹینٹ بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 21 متاثرہ گھروں کی مرمت اور بحالی کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ ریلیف سرگرمیوں میں 2562 سے زائد این جی اوز بھی شریک ہیں۔
وزیر سوشل ویلفیئر کا بیان
صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں متاثرین کو بروقت امداد یقینی بنائی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ریلیف سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں اور ہم سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔