یوکرین کے صدر زیلنسکی نے روس سے جنگ کے خاتمے پر ’’بڑی پیشکش‘‘ کردی۔

یوکرین کے صدر کی بڑی پیشکش
کیف (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے روس سے جنگ کے خاتمے کے بعد ’’بڑی پیشکش‘‘ کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور بھارتی ریاست نے شادی بیاہ میں بیف کھانے پر پابندی لگادی
ولادی میر زیلنسکی کا بیان
’’جیو نیوز‘‘ نے غیر ملکی خبر ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی نیوز ویب سائٹ سے خصوصی گفتگو میں یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے جنگ کے خاتمے کے بعد عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ہر کسی کے پاس لندن جانے کا آپشن نہیں ہوتا، سیمی راحیل کا لاہور میں سموگ پر طنزیہ تبصرہ
جنگ کا مقصد
رپورٹ کے مطابق ولادی میر زیلنسکی نے کہا کہ میرا مقصد جنگ ختم کرنا ہے، ناکہ صدارت کے عہدے پر براجمان رہنا ہے۔
جنگ کی صورت حال
واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان سال 2022 ء سے جاری جنگ میں اب تک دونوں جانب سے لاکھوں فوجی اور عام شہری ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں جب کہ جنگ بندی کی متعدد کوششیں کی گئیں جو اب تک ناکام رہیں۔