لاہور میں شوہر کی غیرموجودگی میں جیٹھ کی بھابھی سے زیادتی، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

تازہ ترین خبر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مانگا منڈی کے علاقے میں جیٹھ نے بھابھی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے شام کے بھٹیاں سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے نے بین الاقوامی میڈیا کی توجہ حاصل کرلی
ملزم کی تفصیلات
ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا ہے متاثرہ خاتون کے تھانے میں درخواست دینے پر ملزم گھر سے فرار تھا۔ متاثرہ خاتون کی ملزم کے بھائی سے 2 سال قبل شادی ہوئی تھی، ملزم مقصود احمد نے بھائی کی غیر موجودگی میں بھابھی کے ساتھ زیادتی کی۔
قانونی کاروائی
گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے مزید کہا کہ گھناؤنے جرم میں ملوث ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، زیادتی جیسے گھناؤنے جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔