ملک میں عدلیہ آزاد نہیں، عمران خان کے کیسز کے ساتھ جو ہورہا ہے یہ سب پلان کے مطابق ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ملک میں عدلیہ آزاد نہیں ہے، عمران خان کے کیسز کے ساتھ جو ہورہا ہے یہ سب پلان کے مطابق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فائلرز اور نان فائلرز کیلئے سوزوکی کلٹس کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو

انہوں نے کہا کہ آپ سب کو علم ہے کہ ایک ڈرامہ چل رہا ہے، عمران خان کے ساتھ کیسز کے ساتھ جو کچھ کیا جارہا ہے یہ سب پری پلان منصوبے کے مطابق کیا جا رہا ہے۔ جب تک ایک کیس میں سزا نہیں ہوتی دوسرا کیس بنا دیتے ہیں، ایک کے بعد ایک کیس بنایا جا رہا ہے۔ ملک میں عدلیہ آزاد نہیں ہے اور عدلیہ آزادی سے اپنے فیصلے نہیں کر پا رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کے صدر طیب اردوگان نے خیبر پختون خوا میں دہشت گرد حملے کی مذمت

عدالتوں سے توقعات

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سپریم کورٹ کا ایک فورم باقی ہے۔ ہماری گزارش ہے کہ 25 کروڑ عوام انصاف کے لیے آپ کی طرف دیکھتے ہیں۔ آپ کو انصاف دینا ہے، آپ کے اوپر کیسز کا دباؤ ہے، آپ اپنی پوزیشن پر بیٹھ کر فیصلے کیوں نہیں کر پارہے؟ آپ کو ایک دن مرنا بھی ہے اور اللہ پاک کو بھی جواب دینا ہے۔ قرآن کی تفسیر پڑھیں اور جواب دیں، آپ کھل کر دلائل کی بنیاد پر فیصلے کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کبھی کبھی ایسی کہانیاں سننے کو ملتی ہیں کہ دل دکھ جاتا ہے، ناگوار گفتگو سننے کو ملتی ہے، دکھی لوگوں کی بپتا آنسو بھی بہا دیتی ہے، کبھی خود کو انتہا کا بے بس محسوس کرتا اور غصہ آ جاتا ہے

انسانی حقوق اور حقیقی آزادی

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ کیا پاکستان میں مستقبل میں انسانی حقوق ملیں گے؟ حقیقی آزادی اور انصاف ہوگا؟ آپ انصاف دینے میں ناکام ہورہے ہیں، اس طرح نظام نہیں چل سکتا۔ عمران خان کی ایک برداشت ہے، آپ نے تمام ادارے مفلوج کر دیے ہیں۔

عمران خان کی جنگ

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان قوم اور ہمارے بچوں کی جنگ لڑ رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی خواہش پر جلسہ ہوگا اور بھرپور جلسہ ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...