پاکستان اور ترکیہ کو تعلیم کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہیے ،ترک سفیر عرفان نذیروغلو

سفیر کا تعلیم کے شعبے میں تعاون پر زور

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ترکیہ کے سفیر عرفان نذیروغلو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کو تعلیم کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہیے کیونکہ تعلیمی تبادلے اور عوامی روابط دونوں ممالک کے تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیئن ہاکی چیمپئینز ٹرافی، کھلاڑیوں کو یومیہ الائونس مل گیا

اوریئنٹیشن پروگرام کا انعقاد

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں ترکیہ کے سفارت خانے میں منعقدہ اوریئنٹیشن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جہاں 2025 کے لیے ترکیہ اسکالرشپ حاصل کرنے والے 166 پاکستانی طلبہ کو رخصت کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا 2 غیر ملکی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ

ریکارڈ تعداد میں پاکستانی طلبہ کی شرکت

اس موقع پر سفیر نذیروغلو نے کہا کہ ہر سال تقریباً 30 ہزار طلبہ ترکیہ اسکالرشپ کے لیے درخواست دیتے ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ اس سال ریکارڈ تعداد میں پاکستانی طلبہ انڈرگریجویٹ، ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی تعلیم مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کے تحت ترکیہ میں حاصل کریں گے۔ فی الحال تقریباً 5 ہزار پاکستانی طلبہ ترکیہ میں زیر تعلیم ہیں، تاہم یہ تعداد دونوں ممالک کے گہرے تعلقات کی مکمل عکاسی نہیں کرتی۔ آئندہ برسوں میں اس تعداد میں تیزی سے اضافہ کیا جائے گا۔

تعلیم کے شعبے میں تعاون کی اہمیت

ترکیہ سفارت خانے کے ایجوکیشن قونصلر ڈاکٹر مہمت طوفان نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور تعلیم کو تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور شرح خواندگی بڑھانے کے لیے کلیدی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ پاکستان کی کامیابی کو اپنی کامیابی سمجھتا ہے اور پاکستانی نوجوانوں کے لیے تعلیم تک رسائی اور مواقع کی فراہمی میں ہمیشہ تعاون کرتا رہے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...