افغانستان میں طالبان حکومت نے خواتین پر مرد ڈینٹسٹ سے علاج کرانے پر پابندی لگا دی
طالبان کا تازہ ترین حکم
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کی طالبان حکومت نے خواتین کو دانتوں کے علاج کے لیے مرد دندان سازوں کے پاس جانے سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی سے متعلق جھوٹی پوسٹ کی اینکرپرسن کامران شاہد نے اصل حقیقت بیان کردی
کیفیت حال
’’العربیہ نیوز‘‘ کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار میں طالبان اہلکاروں نے ڈینٹل کلینکس میں جا کر خواتین مریضوں کو باہر نکال دیا۔
طالبان اہلکاروں نے ڈینٹل کلینکس کو ایک حکم نامہ بھی دیا جس میں کہا گیا ہے کہ علاج کے لیے آنے والی خواتین کو مرد دندان ساز نہ دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: عجمان میں “اخوت” کے بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد ثاقب کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ کا اہتمام
پابندیاں سخت تر
طالبان کا یہ تازہ حکم نامہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ ہفتے قبل ہی ملک بھر میں "رومانوی شاعری" اور بلا اجازت مشاعروں پر پابندی لگائی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
خواتین کے حقوق کی صورتحال
یاد رہے کہ افغانستان سے اگست 2021 میں امریکی فوج کے انخلا اور طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے خواتین پر ملازمتوں اور لڑکیوں کے سیکنڈری تعلیم پر پابندی عائد ہے۔
اسی طرح خواتین کو اقوام متحدہ سمیت دیگر غیر ملکی امدادی تنظیموں کے ساتھ بھی کام کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
اس کے علاوہ خواتین کے پارکس، جم اور کھیلوں کی سہولیات بھی بند کر دی گئی ہیں جب کہ خواتین کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا۔
سماجی میڈیا پر ردعمل
The #Taliban, #Afghanistan’s ruling movement, has issued a new decree banning women from receiving treatment from male dentists in Kandahar province, according to local media reports.https://t.co/uNlOLBrbIZ
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) September 25, 2025








