خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آٹے کا بحران، 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے سے 150 روپے تک مہنگا

آٹے کا بحران بلوچستان

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا، 20 کلو آٹے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 100 برقی بسیں چین سے آج روانہ ہوں گی، مریم نواز

گندم کی خریداری میں کمی

ہم نیوز کے مطابق بلوچستان کے محکمہ خوراک کے پاس 8 لاکھ بوریاں گندم اسٹاک میں موجود ہونے کے باوجود رواں سال مارچ اور اپریل میں گندم خریدی نہیں گئی حتیٰ کہ پرانا اسٹاک بھی فروخت کر دیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ اب صوبے کے پاس کوئی اسٹاک موجود نہیں، صوبے میں آٹے کے بحران کے باعث گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2300 روپے تک پہنچ گئی جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔

پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ

دوسری جانب پشاور میں بھی 20 کلو تھیلا 100 سے 150 روپے تک مہنگا ہو گیا ہے، آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 20 کلو مکس آٹے کی قیمت 2 ہزار سے بڑھ کر 2150 روپے ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ فائن آٹے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہونے سے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2300 روپے ہو گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...