پاک، سعودی معاہدہ مسلم ممالک میں اتحاد کی طرف بڑھنے کا پہلا قدم ہے: حافظ نعیم الرحمان
امریکہ کی جنگ بندی کی قرار داد پر ویٹو
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ بار بار جنگ بندی کی قرار داد کو ویٹو کرکے امن پسند عالمی برادری کی تضحیک اور اسرائیل کو غزہ میں قتل عام جاری رکھنے کا موقع دے رہا ہے۔ امریکہ اسرائیل کی پشت پر ہے، بار بار جنگ بندی کو ویٹو کرنا اس کی واضح مثال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آرٹیکل 243 کی 2 شقوں 4 اور 7 میں نئی ترامیم کے بعد فیلڈ مارشل کو قانونی استثنیٰ حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی
اجلاس کی تفصیلات
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں قومی و بین الاقوامی معاملات اور صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ملک بھر سے اراکین شوریٰ نے اجلاس میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ہم انتظار کررہے تھے، جیسے ہی بھارتی جہازوں نے میزائل چلائے، ہمارے شاہینوں نے پانچ طیارے مارگرائے: وزیراعظم کا اسمبلی میں خطاب
مسلم ملکوں میں اتحاد کی اہمیت
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایک کے بعد دوسرے مسلمان ملک کو نشانہ بنایا گیا۔ قطر پر حملے کے بعد مسلمان ملکوں میں اتحاد کی جانب بڑھنے پر سوچ بیچار کا عمل شروع ہوا۔ پاکستان، سعودی معاہدہ مسلم ممالک میں اتحاد کی طرف بڑھنے کی جانب ایک قدم ہے۔ دیگر اسلامی ممالک بالخصوص ایران اور ترکی کو بھی اس معاہدے میں شامل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: گرمی سے تنگ لودھراں کا نوجوان گھر والوں سے کھاد اور سپرے کے پیسے لے کر مری سیر کو نکل گیا
وادی تیراہ کی صورتحال
وادی تیراہ جیسے واقعات سے غیر یقینی کی کیفیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ بے گناہ عورتوں اور بچوں کے مارے جانے سے عوام کے اندر غصہ اور نفرت بڑھ رہی ہے۔ ایسے واقعات سے اداروں پر عدم اعتماد بڑھے گا اور عوام سے دوریاں پیدا ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہدرہ فلائی اوور پر ڈیوٹی کے دوران ٹرک نے کانسٹیبل حامد کو کچل دیا، حالت تشویشناک
افغانستان کے ساتھ تعلقات
حافظ نعیم الرحمان نے افغانستان سے معاملات کو معمول پر لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تحریک طالبان کا مسئلہ افغانستان کے تعاون سے حل کیا جائے۔ دونوں ملک بات چیت سے اپنے مسائل پر امن طریقے سے حل کرسکتے ہیں۔ یہی دونوں کی بہتری میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملائکہ اروڑا نے والد انیل مہتا کی موت کے بعد پہلا بیان جاری کر دیا
عوامی تحریک کی ضرورت
جب تک ظلم و جبر کا مسلط نظام بدل نہیں جاتا ملک میں تبدیلی نہیں آئے گی۔ ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے ایک بڑی عوامی تحریک کی ضرورت ہے اور اس ضرورت کو جماعت اسلامی پورا کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے ملزم کو بری کردیا
حکومت اور مافیا
انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے سائے میں اقتدار پر مسلط جماعتوں کو عوام اچھی طرح جان اور پہچان چکے ہیں۔ سالہا سال کے اقتدار کے باوجود یہ جماعتیں عوام کو ریلیف دینے اور لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہیں۔ حکومت میں بیٹھے ہوئے مافیاز عام آدمی کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھین لینا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازم پر تشدد کا کیس، سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع
مہنگائی کی صورتحال
پہلے چینی اور اب آٹا بھی عوام کی پہنچ سے دور ہورہا ہے۔ ہو شربا مہنگائی نے عوام کی پریشانیوں اور مشکلات میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے۔ پاکستان میں غربت میں اضافہ کے متعلق عالمی بینک کی حالیہ رپورٹ چشم کشا ہے۔
تبدیلی کی بنیاد
انہوں نے کہا کہ 21 تا 23 نومبر کو مہنگائی پاکستان لاہور میں ہونے والا اجتماع عام ان شاء اللہ تبدیلی کی بنیاد بنے گا۔








