اتوار کو بھارت کو شکست دینے کے لیے میدان میں اتریں گے، بنگلہ دیش سے جیت کر سلمان علی آغا کا بیان
پاکستان کے کپتان کی تعریفیں
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے بنگلہ دیش کے خلاف سنسنی خیز میچ جیتنے کے بعد کھلاڑیوں کی محنت اور ٹیم اسپرٹ کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے میچ جیتنے والی ٹیم خاص ہوتی ہے، سب نے اپنی ذمہ داری نبھائی۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے ملازمین نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی، مسافر کو 40 ہزار روپے واپس مل گئے۔
شاہین اور حارث کی شاندار بولنگ
سلمان آغا نے کہا کہ جس طرح شاہین اور حارث نے شاندار بولنگ کی، وہ واقعی کمال تھا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ بیٹنگ میں ٹیم 10 سے 15 رنز کم رہی، لیکن اگر بولرز نئے گیند کے ساتھ دباؤ ڈالیں تو کسی بھی ٹیم کو ہرانا آسان ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
محمد حارث کی قابلیت
انہوں نے محمد حارث کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ "وہ ایک خاص کھلاڑی ہے، اپنی اصل پوزیشن پر بیٹنگ نہیں کر رہا مگر کبھی شکوہ نہیں کیا۔ اس نے ہمیشہ کہا جو ٹیم کو چاہیے وہ کرے گا اور وہ ہر میچ میں کارکردگی دکھا رہا ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: سیلابی ریلوں سے متاثرہ فصلوں اور لائیو سٹاک کے نقصان کا ازالہ کریں گے، عوام کی خدمت مہربانی نہیں، فرض ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز
فیلڈنگ کی بہتری
کپتان نے فیلڈنگ پر بھی زور دیا اور بتایا کہ کوچ مائیک اور فیلڈنگ کوچ شین کی سخت محنت کے باعث ٹیم کی فیلڈنگ بہت بہتر ہوئی ہے۔ اب ٹیم میں وہی کھیل سکتا ہے جو اچھی فیلڈنگ کرے، سب کھلاڑی اس پر بھرپور محنت کر رہے ہیں۔
بھارت کے خلاف فائنل کا جوش
بھارت کے خلاف فائنل کے حوالے سے سلمان آغا نے کہا بہت پرجوش ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ کیا کرنا ہے، ہم اتنی مضبوط ٹیم ہیں کہ کسی کو بھی ہرا سکتے ہیں اور اتوار کو بھارت کو شکست دینے کے لیے میدان میں اتریں گے۔








