پاک امریکی سربراہ ملاقات ختم، شہباز شریف وائٹ ہاؤس سے نیویارک روانہ ہو گئے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ہمراہ تھے
وائٹ ہاؤس میں ملاقات
واشنگٹن (ویب ڈیسک) وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں پاک امریکا سربراہان کی ملاقات ختم ہونے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف وہاں سے نیویارک جانے کے لیے روانہ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں نشئیوں نے بھکاری کو قتل کردیا
ملاقات کی تفصیلات
تقریباً ایک گھنٹہ 20 منٹ تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جاری رہنے والی اس ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ موجود تھے جنہوں نے سیکیورٹی اور دفاعی امور پر امریکی حکام سے مشاورت کی۔
ملاقات میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شامل تھے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اس دوران پاک، امریکا تعلقات کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مشہور ڈائیلاگ ہے ’’ایک سالہ مچھر نے پوری حکومت کو ہلا دیا‘‘بالکل یہی حال سندھ حکومت کا ہے،حلیم عادل شیخ
تحفہ اور گفتگو کی تفصیل
ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کو وائٹ ہاؤس کے ماڈل کا تحفہ پیش کیا گیا۔ تاہم اس اہم ملاقات میں ہونے والی گفتگو کی تفصیلات میڈیا کو جاری نہیں کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکن ایئر پورٹ پر خاتون کے سامان میں رکھے 3 کھلونوں سے ایسی چیز برآمد کہ ہنگامہ برپا ہوگیا
تاریخی ملاقات
وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان یہ پہلا باضابطہ دو طرفہ رابطہ ہے۔ یہ ملاقات سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی جولائی 2019 میں ٹرمپ سے پہلی مدت کے 6 سال بعد ہوئی۔ ملاقات کے بعد امریکی صدر نے انگوٹھا دکھا کر ملاقات کامیاب رہنے کا عندیہ دیا، تینوں رہنماؤں میں مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا۔
صدر ٹرمپ کا بیان
ملاقات سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس ایک عظیم رہنما آ رہے ہیں، ہمارے پاس پاکستان کے وزیرِ اعظم آ رہے ہیں اور پاکستان کے فیلڈ مارشل بھی۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل ایک بہت عظیم شخصیت ہیں، اور وزیرِ اعظم بھی دونوں ہی میرے بہترین دوست ہیں۔








