امریکی صدر سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کی آج کی مصروفیات سامنے آگئیں
وزیراعظم شہباز شریف کا نیو یارک پہنچنا
نیویارک، اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکی صدر سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف واشنگٹن سے نیو یارک پہنچ گئے جہاں وہ آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ایما اسٹون نے اپنا پرتعیش گھر فروخت کے لئے پیش کردیا، قیمت جان کر ہی ہوش اڑ جائیں
خطاب کے اہم نکات
وزیراعظم اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین، پاک بھارت کشیدگی سمیت اہم اشوز اجاگر کریں گے، مشرق وسطیٰ میں قیام امن سے متعلق بھی امور اجاگر کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تفتان سے گاڑی ہندوستان کے سرحدی قصبے اٹاری تک آتی تھی وہاں سے اْسکو آگے بیناپول تک انڈین ریلوے کا انجن لیکر جاتا تھا
امریکی صدر کی تعریف
ملاقات سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عظیم رہنما اور شاندار شخصیت قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی عازمین حج کے لیے بائیو میٹرک مکمل کرنے کی حتمی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کردی گئی
واشنگٹن کے اینڈریوز ایئر بیس پر استقبال
امریکی صدر سے ملاقات کے لیے وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ واشنگٹن کے اینڈریوز ایئر بیس پہنچے تو ان کا ریڈ کارپٹ پر امریکی ائیر فورس کے اعلیٰ عہدیدار نے استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم کا موٹرکیڈ امریکی سکیورٹی کے حصار میں ائیر بیس سے روانہ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وائزمین تحقیقی مرکز اسرائیل کے لیے اہم کیوں اور ایرانی حملے میں کتنا نقصان ہوا؟
غزہ میں جنگ بندی پر گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز غزہ میں جنگ بندی سے متعلق صدر ٹرمپ سے مسلم رہنماؤں کی ملاقات کو مفید قرار دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اب اگلا مرحلہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں طے کیے گئے نکات پر عمل درآمد کا ہے۔
پاکستانی افواج کی کامیابی
انہوں نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ معرکہ حق میں پاکستانی افواج نے ہندوستان کو شکستِ فاش دی، بھارت کا غرور خاک میں ملادیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دنیا کو دکھایا کہ کس طرح جنگیں لڑی جاتی ہیں۔








