ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: قصور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں جاری
موسم کا عمومی حال
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، سیلاب سے متاثرہ سندھ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع رواں ہفتے کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق صدر عارف علوی کا کلینک سیل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار
مخصوص مقامات کا موسم
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا، سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ترکی نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی دیں گے: ترک سفیر ڈاکٹر ارفان نذیروغلو کا غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب
بارش کی توقعات
چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
ماضی کے 24 گھنٹے کا جائزہ
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور مری میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔








