سندھ کابینہ میں ردوبدل کا امکان، کس کو کونسی وزارت ملے گی؟ جانیے
سندھ کابینہ میں تبدیلی کا امکان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کابینہ میں ردوبدل کئے جانے کا امکان ہے۔ کس کو کونسی وزارت ملے گی، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریاست مزید نوکریاں نہیں دے سکتی، حکومت کا سرکاری اداروں کی نجکاری کا عندیہ
نئے وزراء کی شمولیت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رکن اسمبلی اسماعیل راہو کو سندھ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ وزیرلیبر شاہد تھہیم سے وزارت واپس لئے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالیہ حمزہ کو پانچ روز بعد جیل سے رہا کر دیا گیا
متوقع وزارتوں کی تبدیلیاں
اسی طرح سعید غنی سے بلدیات، ناصر شاہ سے وزارت منصوبہ بندی واپس لئے جانے کا امکان ہے۔ جام خان شورو کو محکمہ منصوبہ بندی کا اضافی قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قلات میں دہشتگردی کی شدید مذمت، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
نئی وزارتوں کی تفویض
سعید غنی کو محکمہ لیبر کا قلمدان تفویض کئے جانے کا امکان ہے۔ معاون خصوصی جبار خان کو محکمہ ریلیف کا قلمدان دیا جائے گا، جبکہ معاون خصوصی علی راشد کو آئی ٹی کا محکمہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید تبدیلیاں متوقع
ناصر حسین شاہ کو دوبارہ محکمہ بلدیات دیئے جانے کا امکان ہے۔ گیان چند ایسرانی کو بھی سندھ کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ کابینہ میں شامل مشیروں اور معاونین خصوصی کے قلمدان بھی تبدیل کئے جائیں گے۔








