پنجاب کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے پالیسی منظور
پنجاب کے میڈیکل کالجز میں داخلوں کی نئی ایڈمیشن پالیسی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے پبلک اور پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لئے ایڈمیشن پالیسی منظور کر لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں موٹرسائیکلوں سمیت تمام گاڑیوں پر ای ٹیگ لگانے کا فیصلہ
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ صحت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے، جن میں پنجاب کے پبلک اور پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے لیے ایڈمیشن پالیسی کی منظوری بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ویں ترمیم میں تکنیکی غلطی، قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد ترمیم واپس سینیٹ جانے کا امکان
داخلے کے لئے ضروری شرائط
سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا۔ علاوہ ازیں، اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کے لیے ایم ڈی کیٹ میں 10 ہزار ڈالر فیس مقرر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر امجد ملک اوورسیز پاکستانیز کے معاون مقرر ،مسلم لیگ ن جرمنی کا خیرمقدم
فیس کی ادائیگی کا طریقہ
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نجی میڈیکل کالج کی لسٹ میں نام آنے پر امیدوار کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) میں ایک تہائی فیس جمع کرانا ہوگی۔ جب نجی کالجز کی حتمی میرٹ لسٹ جاری ہو جائے گی تو یو ایچ ایس کو جمع شدہ ایک تہائی فیس ٹرانسفر کر دی جائے گی۔ طلبہ حتمی میرٹ لسٹ آنے پر متعلقہ پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں باقی فیس جمع کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم منظور، کیا کچھ تبدیل کیا گیا؟ تمام تفصیلات سامنے آگئیں
پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ
پرائیویٹ ہسپتالوں میں پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے بعد لازمی سروس کی باہمی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ٹرینی ڈاکٹر کو پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے متعلقہ شعبے میں سپیشلائزیشن کے لیے بھیجا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر: گھر میں گیس لیکج سے ایک شخص جاں بحق، خواتین و بچوں سمیت 5 افراد بے ہوش
وزیراعلیٰ کا اظہار خیال
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ساہیوال میں پہلی کامیاب انجیوپلاسٹی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ میو اسپتال لاہور کو ابلیشن سینٹر میں علاج کے لئے فول پروف اور شفاف طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں
نئے میڈیکل کالجز کیلئے سفارشات
اجلاس میں نئے میڈیکل کالج کی الگ بلڈنگ بنانے کے بجائے سرکاری یونیورسٹیوں میں میڈیکل بلاک بنانے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں گندم سکینڈل کا ڈراپ سین ہو گیا
مریضوں کی سہولت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے مختلف اداروں کے بورڈ آف منیجمنٹ کی منظوری بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر اسپتال میں غریب مریض کو روپیہ خرچ کیے بغیر علاج کی سہولت ملنی چاہیے۔
نواز شریف میڈیکل سٹی
مریم نواز نے نواز شریف میڈیکل سٹی کے جلد قیام کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔








