16 ہزار بوتل شراب برآمدگی کیس میں پنجاب حکومت کو نوٹس، جواب طلب
سپریم کورٹ کا نوٹس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے لائسنس ہولڈر سے 16 ہزار بوتل شراب کی برآمدگی کیس میں پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرکے سماعت ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نے سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر اور سینئریٹی کیس کا فیصلہ چیلنج کر دیا
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، سرکاری تحویل سے 16 ہزار بوتل شراب کی واپسی کی درخواست پر دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ اتنی شراب کہاں لے کر جا رہے تھے اور واپسی کے بعد کیا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں زلزلے کے جھٹکے کیوں محسوس کئے جا رہے ہیں؟ چیف میٹرولوجسٹ کا بیان سامنے آگیا
وکیل کا مؤقف
وکیل نے بتایا کہ ان کا مؤکل ویروملک لائسنس ہولڈر ہے، اور شراب کوٹ ادو سے نواب شاہ جا رہی تھی۔ جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ کیا ضبط شدہ شراب کی واپسی کے لیے مجسٹریٹ کو درخواست دی گئی؟
عدالت میں مزاح
انہوں نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ ویسے شراب جتنی پرانی ہو، اس کی کوالٹی اتنی بہتر ہو جاتی ہے، جس پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔








