لاپتہ شہری کی فیملی کے اکاؤنٹ میں 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم منتقل، رسید اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش

اسلام آباد میں لاپتہ شہری کی فیملی کو امدادی رقم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت دفاع نے لاپتہ شہری کی فیملی کے اکاؤنٹ میں 50لاکھ روپے کی امدادی رقم منتقل کردی اور رسید عدالت میں پیش کردی۔
یہ بھی پڑھیں: حادثے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی، حکومت کی جانب سے لاپتہ شہری کی فیملی کے اکاؤنٹ میں 50لاکھ روپے کی امدادی رقم منتقل کر دی گئی۔ وزارت دفاع اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے رقم آن لائن منتقل کرنے کی رسید عدالت میں پیش کردی۔
جسٹس محسن اختر کیانی کا بیان
جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری کے والد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ رقم منتقل ہو گئی ہے کل تک آپ کو مل جائے گی۔ فیملی کے دکھوں کا مداوا ان پیسوں سے نہیں ہوسکتا۔