سونا سستا ہو گیا
سونے کی قیمتوں میں کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں گرنے کے بعد پاکستان میں بھی سستا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ابھیشیک سے افیئر کی خبریں، نمرت کور کے ردعمل کی ویڈیو وائرل
پاکستان میں سونے کی نئی قیمتیں
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 95 ہزار 800 روپے کا ہو گیا جبکہ 10 گرام سونا 858 روپے سستاہونے کے بعد 3 لاکھ 39 ہزار 334 روپے کا ہو گیا۔
انٹرنیشنل مارکیٹ کی صورتحال
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر کمی سے 3740 ڈالر کا ہوگیا۔








