جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کا نتیجہ اور ڈگری منسوخ کردی، نوٹیفکیشن جاری

جامعہ کراچی کی جانب سے فیصلہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جامعہ کراچی نے طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کا نتیجہ اور ڈگری منسوخ کردی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: میٹا کا واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے 3 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان
نوٹیفکیشن کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ طالب علم پر غیر منصفانہ ذرائع استعمال کرنے پر تین سال کی پابندی عائد کی گئی، طالب علم کو کسی بھی یونیورسٹی یا کالج میں داخلہ اور امتحانات دینے سے بھی روک دیا گیا۔
اسلامیہ لاء کالج کے بارے میں وضاحت
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ طارق محمود کبھی بھی اسلامیہ لاء کالج کراچی کے باقاعدہ طالب علم نہیں تھے۔