پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 100 انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ کا نیا سنگ میل
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ پر ریکارڈ قائم ہونے لگے، ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ابھی تک کون فیورٹ ہے ، کیا منصور علی شاہ کے آنے سے حکومت گھر چلی جائے گی ۔۔؟ منیب فاروق کھل کر بول پڑے
کاروباری ہفتے کا اختتام
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 153 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے
گزشتہ کاروباری روز کا جائزہ
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1043 پوائنٹس اضافے سے پہلی بار ایک لاکھ 59 ہزار 280 پوائنٹس کی ریکارڈ حد پر بند ہوا تھا۔
سیکشنز میں خریداری کی بھرپور سرگرمی
سٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ سیمنٹ، کمرشل بینک، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، او ایم سیز، بجلی پیدا کرنے والے ادارے اور ریفائنریز میں بھرپور خریداری دیکھی گئی، ماری، حبکو، اے آر ایل، اوجی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل اور پی ایس او بھی مثبت زون میں دکھائی دیئے۔