قومی کرکٹرز کے خلاف آئی سی سی میں سماعت، حارث رؤف کو طیارے گرانے کے اشارے پر سزا کا امکان

آئی سی سی میں سماعت

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹرز حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کیخلاف آئی سی سی میں بھارت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ میچ ریفری رچی رچرڈسن نے قومی کرکٹرز کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

سماعت کا عمل

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ ریفری رچی رچرڈسن نے کرکٹرز سے مختلف نوعیت کے سوالات کیے۔ کرکٹرز نے تحریری طور پر بھی جواب جمع کرائے اور اپنے کیس مضبوط انداز میں میچ ریفری کے سامنے رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی حکومت کا ضم قبائلی اضلاع میں طالبات کیلئے ماہانہ وظیفہ پروگرام کا ا علام

صاحبزادہ فرحان کا موقف

ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے الزامات کا اعتراف نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پختون ہیں اور ایسی سیلیبریشن کرتے رہتے ہیں، یہ سیاسی نوعیت کی سیلیبریشن نہیں تھی اور بھارت کو اس میں ٹارگٹ نہیں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟

حارث رؤف کے الزامات

ذرائع کے مطابق، حارث رؤف سے چھ صفر کا اشارہ کرنے کے بارے میں پوچھا گیا۔ انہوں نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کے اعتراضات کا جواب مانگا اور سوال کیا کہ آیا لوگوں کے خیال میں اس کا کیا مطلب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الزامات کے حق میں کوئی ثبوت نہیں ہے، اور انہوں نے تحریری جواب میں بھی یہی موقف اختیار کیا۔

سزا کا امکان

ذرائع کے مطابق، گن سیلیبریشن کرنے پر صاحبزادہ فرحان کو سزا ملنے کا امکان کم ہے۔ البتہ حارث رؤف کی جانب سے طیارے گرانے کے اشاروں پر انہیں جرمانہ ہو سکتا ہے۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...